ووٹ کا نعرہ لگانے والوں سمیت سب اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ چاہتے ہیں۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید
ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے خود چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے، ہر پارٹی یہی چاہتی ہے۔ نواز شریف آتا ہے آئے، نہیں آتا نہ آئے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی کے دونوں طرف 1000 میٹر تک کسی کو ڈسٹرب نہیں کریں گے، لوگ اپنے پلازے اور بلڈنگز بنا کر غربت ختم کریں، یہی عمران خان کا ایجنڈہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ

حکومت کا شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس حکومت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبشلمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے۔ عزت دو کا نعرہ لگانے والے خود یہ چاہتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ نے منتخب حکومت کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قبرستان میں جولوگ دفن ہیں، وہ بھی یہی سمجھتے تھے کہ ہمارے کاروبار اور پلازے ہمیشہ رہیں گے۔ پلازوں والے بھی دفن ہو گئے۔ ہمیں جو اچھا وقت ملے، اس میں اپنا کام کرنا چاہئے۔ نواز شریف آتا ہے، آئے، نہیں آتا، نہ آئے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگلا الیکشن ہم عمران خان کی قیادت میں لڑیں گے۔ سیاسی تابوت کو کندھا دینے کیلئے چار پایوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ چوتھا پایا لندن سمیت کہیں سے بھی آسکتا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی بد نصیبی یہ ہے کہ اپنی دھرتی پر علاج کی بجائے سیاستدان ملک سے باہر جاتے ہیں۔قبضہ گروپ طاقتور ہو گئے ہیں۔ہم نے نالہ لئی کی منظوری ایکنک سے بھی حاصل کر لی ہے۔ اس کی تکمیل سے شہر کی تاریخ بدل جائے گی۔ 

Related Posts