راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کردی ہے جبکہ سرمایہ کاری نایاب ہوتی جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کی، بے روزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب جکہ غریب گھریلو بیچ رہا ہے اور بچوں کو اسکولوں سے ہٹا رہا ہے۔
سونے کی قیمت میں 200 روپے مزید اضافہ
سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتہ جائے گا۔ حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کیلئے وطن واپسی پر پاکستان ساتھ لائیں۔
سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی ہے۔بیروزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب۔غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے،بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے۔پیٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 9, 2022
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 34 فیصد بڑھ گئی ہے۔ غریب کو بھاشن نہیں، راشن چاہئے۔ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظر نامہ بدل سکتا ہے۔
مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے۔غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے۔پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے۔حکومت صرف اپنے کیسسز ختم کروارہی ہے۔ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔میرے3سیکورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نےکم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 9, 2022