پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
شہروز سبزواری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی ہے، جس میں شہروز سبزواری احرام میں جبکہ صدف کنول حجاب میں نظر آرہی ہیں۔
اداکار نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے عمرہ ادا کیا ہے۔
اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں جوڑی کو مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد دی جارہی ہے۔
بی ٹی ایس ممبر جیمن کا گانا امریکی میوزک چارٹ میں ٹاپ پر آگیا
خیال رہے کہ شہروز سبزواری کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے ہوئی تھی جس سے اُن کی ایک بیٹی بھی ہے ،تاہم بعد میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی جس کے بعد شہروز سبزواری نے صدف کنول سے شادی کرلی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔