کھارادر بم دھماکہ، شہلا رضا کا شہید خاتون کے گھر کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھارادر بم دھماکہ، شہلا رضا کا شہید خاتون کے گھر کا دورہ
کھارادر بم دھماکہ، شہلا رضا کا شہید خاتون کے گھر کا دورہ

کراچی: وزیرِ ترقئ نسواں سندھ سیّدہ شہلا رضا نے کھارادر بولٹن مارکیٹ دھماکے میں شہید خاتون کے گھر کا دورہ اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ کل میں نے کھارادر بم دھماکے میں شہید خاتون سنعیہ خالد کے گھر کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، بولٹن مارکیٹ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

ٹوئٹرپیغام میں وزیرِ ترقئ نسواں سندھ سیّدہ شہلا رضا نے بم دھماکے میں شہید خاتون کے لواحقین سے تعزیت کی اور صوبائی حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا جس میں قتل اور دہشت گردی سے متعلق دفعات شامل کی گئی تھیں۔

 کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں دہشت گردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا جو تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 13 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔

بولٹن مارکیٹ دھماکے کا مقدمہ گزشتہ روز محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں درج کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف تحقیقات کا عمل تاحال جاری ہے۔

Related Posts