کراچی: صوبہ سندھ کی وزیر برائے حقوقِ خواتین سیّدہ شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے عوام سے دعا کی درخواست کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا نے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
رپورٹ کے ساتھ ساتھ وزیرِ حقوقِ خواتین سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ میرے لیے دُعا کی درخواست ہے جبکہ میرے ساتھ ساتھ میرے گھر والوں نے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا ہے۔
سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے لیے اور میرے گھر والوں کیلئے مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ اور جلد صحتیابی کی دعا کریں۔
میرے لیے دعا کی درخواست۔۔۔۔باقی گھر والوں کی رپورٹ کا انتظار سب کے لیے دعا کی درخواست۔۔ pic.twitter.com/kcN76TG5Rf
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) June 15, 2020