شہریار منور اور حمائمہ ملک سکینہ سموں کی فلم میں ایک ساتھ نظرآئینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheheryar Munawar and Humaima Malik

سکینہ سمو ں کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک فلم میں اداکار شہریارمنور اور اداکارہ حمائمہ ملک ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

23 مارچ 2021 کو صدارتی سول ایوارڈ حاصل کرنیوالی ہدایت کارہ سکینہ سموں نے سوشل میڈیا پر شہریارمنور اوراسد صدیقی کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنی اگلی فلم کی تصدیق کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sakina Samo (@samosakina)

انہوں نے لکھا کہ اللہ کے فضل سے میں اپنی اگلی فلم کے بارے میں کچھ تفصیلات کا اعلان کرنے کے قابل ہوگئی ہوں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ شہریارمنور اور اسد صدیقی میری آنیوالی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

ایک اور پوسٹ میں سکینہ سموں نے اپنی فلم کیلئے ہیرؤین کیلئے حمائمہ ملک کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہماری مرکزی ہیرؤین ہونہار حمائمہ ملک ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sakina Samo (@samosakina)

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اندرون سندھ سے متعلق ایک کہانی کی ہدایتکاری کرنے پر بہت فخر ہے۔ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ یہ ایک ایسی محبت کی کہانی ہے جو حقیقی واقعات اور کرداروں سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے اور میں اس پر کئی سال سے کام کررہی ہوں۔

Related Posts