لاہور: پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت ملنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج اور بیماری کی تشخیص جو فوری ہونا چاہیے تھی ۔
شہبازشریف کاکہناتھا حکومت کی پیدا کردہ آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے،عدالت نے حکومت کی جانب سے عائد ساڑھے 7ارب کے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط بھی مستر دکر دی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد عدالت کے احاطے میں جمع کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عدالت عالیہ نے اربوں روپے کے ضمانتی بانڈ کی حکومتی شرط کو نامنظور کرتے ہوئے نواز شریف کو فی الفور بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا