اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کا نام ابھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ڈالا گیا۔
ہفتے کے روز ایک اہم ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت کو ابھی تک سمری موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جاسکا۔
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق ویڈیو بیان جاری pic.twitter.com/OhoTCB990A
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 15, 2021