اسلام آباد :وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے خلاف ثبوت موجود ہیں ، انہیں نااہل کردیا جائے گا اور چند ہی ہفتوں میں جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
شیخ رشید احمد نے نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو میں سب سے مضبوط مقدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے 34 ارکان قانون سازی کے موقع پر ایوان میں غیر حاضر تھے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ منی لانڈرنگ قانون کی منظوری کے بعد شہباز شریف کی ضمانت بھی سوالیہ نشان ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ جن لوگوں نے ترمیم پیش کی ہے انہیں ہی اسمبلی میں تقریر کرنے کا موقع ملا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے ترمیم پیش کی اس لئے انہیں بولنے کا موقع دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے قانون سازی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا مطالبہ تھا، وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں تاریخی تقریر کی۔
مزید پڑھیں:نوازشریف کی گرفتاری کے وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول