وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک کو درپیش معاشی و سیاسی چیلنجز سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی اجلاس بدھ کے روز طلب کیا تھا۔ آج صبح 10 بجے شروع ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ مہنگائی، عالمی صورتحال اور سیاسی مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔
سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی، وزیر اعظم کا اظہارِ تشویش