کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک کے فیچر کو واٹس ایپ پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیابھر میں انسٹنٹ میسیجنگ کیلئے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے فیس بک کے پروفائل فیچر کو کاپی کرلیا اور اب واٹس ایپ کے بزنس صارفین اپنا پروفائل فیس بک اکاؤنٹ کی طرح بنا سکیں گے۔

جی ہاں، آپ بالکل درست پڑھ رہے ہیں، واٹس ایپ نے کاروباری حضرات کیلئے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر نہ صرف پروفائل تصویر کے فیچر کو بہتر بنایا ہے بلکہ صارفین اب اپنے اکاؤنٹ میں کور تصویر بھی لگا سکیں گے۔

ویب انفو کے مطابق جس طرح فیس بک پر پروفائل تصویر کے ساتھ کور فوٹو دیا جاتا ہے، ٹھیک اسی طرح اب واٹس ایپ بزنس صارفین بھی پروفائل بنا سکیں گے۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا اور ابھی اس فیچر پر آزمائش کی جارہی ہے بعدازاں ایسا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے جلد عام کردیا جائے گا۔