ن لیگ ہمیشہ قوم کے اعتماد اور توقعات پر پوری اتری ہے۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
آئین اور قانون کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ قوم کے اعتماد اور توقعات پر پوری اتری ہے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اوّلین چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ نے ہمیشہ قوم کے اعتماد اور توقعات کو ترجیح دی۔ معاشی خودانحصاری کیلئے قومی کاوش کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا معاشی مسائل سے نکلنے کیلئے نفرت کی سیاست چھوڑنے کا مطالبہ

گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ قومی کاوش کے ذریعے سیاسی استحکام لانا ہوگا۔ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ن لیگ کی اوّلین ترجیح ہے۔ ہم پاکستان اور عوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانے کا قومی ایجنڈا رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بزرگوں اور بچوں کی سوچ میں فرق ہوتا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے معاشی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے سیاسی استحکام سے بحرانوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ن لیگی رہنماؤں نے بطور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاشی اقدامات کی تعریف کی۔

شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آنے والے رہنماؤں میں سابق سینیٹر وقار احمد اور ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام شامل تھے۔ دونوں رہنماؤں نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

Related Posts