شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، پیٹرولیم اور بجلی کے بحران پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM highlight spirit of sacrifice in Eid message

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بحران پر تفصیلی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے توانائی کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیدنگ پر قابو پانے کے اقدامات بھی زیرِ غور آئے۔ شہباز شریف نے اجلاس میں شریک ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور وزارتِ خزانہ و پیٹرولیم کے حکام سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا 1 روزہ دورہ کریں گے

اجلاس کے دوران حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو مناسب دام پر مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ 

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج مختصر دورے کیلئے کراچی پہنچیں گے جس کے دوران دیگر اعلیٰ حکام بھی کراچی کا دورہ کریں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری کابینہ ایک سے دو روز میں بن جائے گی۔ وزراء کا اعلان کردیا جائے گا۔

شہباز شریف نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اہم اعلانات کیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہ بڑھانے سمیت دیگر فیصلوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ وزیر اعظم نے صنعتکاروں سے بھی تنخواہیں بڑھانے کی اپیل کی۔

Related Posts