شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehbaz Sharif, Hamza Shahbaz appear before court in money laundering case
Hamza Shahbaz Shahbaz Sharif

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران لیگی رہنماؤں کے وکلاء نے قومی احتساب بیورو کے گواہ سے سوالات کئے جبکہ استغاثہ نے غیر متعلقہ سوالات پوچھنے پر اعتراض اٹھایا۔

عدالت نے استغاثہ کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے وکلاء دفاع کو اپنے دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں مجرم قرار دیا تھا،مسلسل عدم حاضری پر نصرت شہباز کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔

11 نومبر کو احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف پرمنی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔

شہباز شریف نے نیب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:نیب کارروائی میں تاخیر پر پہلی شکایت، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار پر جرمانہ عائد

شہباز شریف کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں منظور یاسر مشتاق نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں شریف فیملی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہدایت کی ہے کہ 60 کروڑ روپے کے کالے دھن کو سفید کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف فنانشل آفیسر نے مشتاق اینڈ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کو ٹیلی گرافک ٹرانسفر (ٹی ٹی) کے لئے استعمال کرنے کا بتایا تھا۔

Related Posts