بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کا انتقال، شہباز شریف کا اظہارِ تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کا انتقال، شہباز شریف کا اظہارِ تعزیت
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کا انتقال، شہباز شریف کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کے اسپتال میں زیر علاج تھیں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، طبی عملے نے نریندر مودی کی والدہ کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، جنیوا کانفرنس پر بریفنگ

نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی وزیراعظم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ دنیا میں اپنی ماں کو کھونے سے بڑادکھ کوئی نہیں ہوتا۔

Related Posts