اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم برطانیہ سے طویل مدتی اور گہرے تعلقات کو آگے لے کر جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے مخاطب ہوتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں تہنیتی پیغام پر آپ کا شکر گزارہوں۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات وسیع البنیاد اور گہرے ہیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور طویل مدتی دوستی کو آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں تاکہ ہمہ جہتی تعلقات کو اگلے مرحلے تک لے کر جاسکیں۔
Thank you Mr Prime Minister for your message of felicitation. Pakistan and UK share deep-rooted & broad-based ties. I look forward to working closely with you to further expand our longstanding friendship & take our multifaceted relationship to the next level. https://t.co/DTtuaapH78
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 13, 2022