شہباز شریف کی جاری کیسز میں پیشی سے استثنیٰ کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz sharif
shehbaz sharif

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان میں جاری کیسز میں پیشی سے استثنیٰ کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں درخواست جمع کرادی۔

شہباز شریف کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن لندن کی قومی احتساب بیور (نیب) کورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہئے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں جاری کیسز میں پیش ہونے سے استثنیٰ دی جائے۔

شہباز شریف نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں لندن میں اپنے بھائی نواز شریف کے علاج میں مصروف ہوں، میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرا رہا ہوں، لہٰذا عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے،حسین نواز

شہباز شریف نے لکھا کہ میری جگہ میرے وکیل محمّد نواز چوہدری عدالت میں پیش ہوں گے۔شہباز شریف نے اپنے وکیل کے نام پاور آف اٹارنی بھی ارسال کردیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف علاج کی غرض سے 19 نومبر کو لندن پہنچے تھے اور شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Related Posts