شہریوں کیلئے خوشخبری، عدالت نے گجر نالے کے قریب لیز مکانات مسمار نہ کرنیکا حکم دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gujjar nullah

کراچی: لیاقت آباد کے مکینوں کو عدالت عالیہ سے بڑا ریلیف مل گیا جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے گجر نالے کے قریب لیز مکانات کو مسمار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز راشدہ اسد پر مشتمل بینچ کے روبرو گجر نالہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی سے متعلق لیز مکانات مسمار کرنے کے خلاف گزشتہ روز درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2015 میں عدالت ان مکانات کو قانونی قرار دے چکی ہے، ان مکانات کو بھی توڑنے کے لیے نشانات لگادیے گئے ہیں۔

لیز مکانات کو مسمار کرنے سے روکا جائے جس پرعدالت نے گجر نالے کے قریب لیز مکانات کو مسمار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔

مزیدپڑھیں: گجر نالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، غیر قانونی تعمیرات مسمار

عدالت نے کمشنر، کے ایم سی کچی آبادی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ تاحکم ثانی درخواست گزاروں کے مکان مسمار نہ کیے جائیں۔

واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ساتھ ساتھ شہر کی اہم اور مصروف سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی شروع کررکھی ہے۔

لیاقت آباد میں گجر نالے کے اطراف لیز مکانات مسمار کرنے کے خلاف مکینوں نے سندھ ہائیکورٹ سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر مکینوں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

Related Posts