سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا سے 12 مارچ تک جواب طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل واؤڈا کاحلفی بیان بادی النظرمیں جھوٹا ثابت ہوا۔نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ
فیصل واؤڈا کاحلفی بیان بادی النظرمیں جھوٹا ثابت ہوا۔نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا سے سندھ ہائی کورٹ نے نااہلی سے متعلق درخواست پر  12 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں آج وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں فیصل واؤڈا کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کی سماعت کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے فیصل واؤڈا، الیکشن کمیشن حکام اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں فریقین سے 12 مارچ تک نااہلی کے معاملے پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوہری شہریت میں نااہل کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا سے جواب طلب کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت اپنی امریکی شہریت چھپائی۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ جہانگیر جدون  نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو نااہل کیا جائے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں 29 جنوری کو سماعت ہوئی۔سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ 

مزید پڑھیں: دوہری شہریت کے معاملے پر فیصل واؤڈا سے جواب طلب 

Related Posts