ڈی سی کامکس کے مشہور کردار شیزام کے گرد گھومتی نئی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’شیزام‘ نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا۔
فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسے اوٹی ٹی پر بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلم کو رواں ماہ 23 مئی کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
ہدایتکار ڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے۔
یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کو روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک اسے پہنچان نہ پاتے۔ یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا تاہم پھراپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر یہ نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔