کراچی: شوال ذوالفقار پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 89 ویں کھلاڑی بن گئیں۔
ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ شوال ذوالفقار آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلیں گی۔
دائیں ہاتھ کی بلے باز شوال ذوالفقار اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ویمنز کی جانب سے ڈیبیو کر چکی ہیں۔ شوال اس سال پاکستان ایمرجنگ ویمنز ٹیم اور پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی جانب سے کھیل چکی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ انٹرنیشنل میچ نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کی نظر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نو میچز کھیل کر دس پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔