اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس کے دوران وزیرِ خزانہ شوکت ترین منی بجٹ کہلانے والا متنازعہ مالیاتی ضمنی بل پیش کریں گے۔بل پر اپوزیشن کی طرف سے گرما گرم بحث بھی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ منی بجٹ منگل کے روز سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتیں عوامی مسائل پر سیاست سے باز رہیں۔ منی بجٹ کے حوالے سے مناسب تجاویز دی جائیں۔
2019ء میں وزیر اعظم نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں
سرحد پر باڑ لگانے کا تنازع سفارتی طریقے سے حل کرینگے، وزیر خارجہ