نیٹ فلکس کی ٹیم پر شارک کا حملہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس کی ٹیم پر شارک کا حملہ

امریکا کی ریاست ہوائی میں بیچ سمندر دوران شوٹنگ خوں خوار شارک نے کشتی میں سوار نیٹ فلکس کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی ٹیم دستاویزی سیریز ’اوور پلینٹ ٹو‘ کیلیے شوٹنگ میں مصروف تھی کہ 15 فٹ لمبی خوں خوار شارک نے حملہ کرتے ہوئے کشتی کو الٹانے کی کوشش کی۔

اس پر کشتی میں سوار نیٹ فلکس کا عملہ گھبرا گیا اور ہنگامی طور پر خشکی پر پہنچنے کی کوشش کی جس میں وہ خوش قسمتی سے کامیاب رہا۔

ہوو کورڈی نے بتایا کہ ہم نے شوٹنگ کیلیے چھ دنوں کا پلان بنایا ہے لیکن پہلے ہی دن شارک نے حملہ کر دیا، اس شارک کے ہمراہ دو چھوٹی شارک بھی تھیں۔

دستاویزی سیریز کے پروڈیوسر ہوو کورڈی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہمارا ارادہ سمندر کے اندر جا کر عکس بندی کرنے کا تھا لیکن شارک نے اس کی نوبت ہی نہیں آنے دی۔

سیریز کے ہدایتکار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شارک نے اس قدر طاقت سے حملہ کیا کہ کشتی میں بڑا سا سوراخ ہوگیا جس کے باعث فوراً خشکی پر پہنچانا ناگزیر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شارک کا رویہ انتہائی غیر معمولی تھا،عملہ خشکی سے کچھ ہی دوری پر تھا جس کی وجہ سے کشتی کو واپس ساحل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔

Related Posts