وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے جبکہ یہ بات پاکستانی قوم کو معلوم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے جو سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کرتے رہے اور دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا۔
وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ شریف خاندان نے قومی اداروں کو بے دردی سے استعمال کیا جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئے ہے۔ شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم ہر بحران کے بعد مضبوط ہوجاتے ہیں۔عثمان ڈار
پوری قوم جانتی ہےکہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔انہوں نے سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کیا۔دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا جس کیلئے انہوں نے اداروں کا بے دردی سےاستعمال کیا۔عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئےہے۔شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 22, 2020