لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی صدر شہباز شریف سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کے دوران اپنی وطن واپسی سمیت دیگر سیاسی امور پر بات چیت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی طویل ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
بلز پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ آسان نہیں، صدر کو جواب دینا پڑے گا۔شہباز شریف
بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور نواز شریف کی جانب سے حسن نواز بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلز پر دستخط نہ کرنے کا بیان اتنا آسان معاملہ نہیں ہے، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جواب دینا پڑے گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جوبیان دیا ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔