کراچی: سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شینیرا اکرم نے پاکستان میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہےکہ میں 8 سال سے زیادہ عرصہ سے پاکستان میں رہ رہی ہوں اورمیں نے بہت کچھ دیکھا ہے لیکن کسی بھی چیز نے مجھے اتنازیادہ خوفزدہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم کورونا وائرس کی خطرناک حد تک آچکے ہیں اور ہر خاندان کو اس وباء سے بچاؤ کیلئے تیاری کرنی چاہیے۔انہوں نے کورونا وائرس روکنے کے حوالے سے خدمات انجام دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم معاشی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ طویل عرصہ لاک ڈاؤن برداشت کرسکیں لیکن ہمیں سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس آپ کے گھروں کے دروازوں پر دستک دے رہا ہے، اپنے گھروں کے دروازے بند رکھیں اور اس جان لیوا مرض کو اپنے سے دور کریں۔
مزید پڑھیں:ڈپریشن اور بے چینی سے کیسے بچا جائے؟ شنیرا اکرم نے بتادیا