کراچی: قومی کرکٹ ٹیم میں شامل لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 97ویں کھلاڑی ہوں گے۔ وہ اس سے قبل 25 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
شان مسعود نے کہا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے، تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا۔
مزید پڑھیں:انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ریڈ بال سے کھیل کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے، وائیٹ بال کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔