لاہور: شان مسعود سپر فٹ کرکٹرزکی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جب کہ سابق کپتان سرفرازاحمد کے فٹنس لیول میں نمایاں بہتری آگئی۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شروع ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ گذشتہ روز جاری رہا، 10قومی کرکٹرز کو مختلف آزمائشوں سے گزارتے ہوئے ڈیٹا مرتب کیا گیا۔
ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقاریونس بھی ٹیسٹ کے مختلف مراحل میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیتے رہے۔ذرائع کے مطابق شان مسعود سپر فٹ قرار پائے۔
یویو ٹیسٹ میں ان کا سکور20رہا، سابق کپتان سرفرازاحمد کے لیول میں نمایاں بہتری آئی ہے، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس بھی اپنا معیار برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں:آٹا مہنگا ہے تو کھانا چھوڑ دیں،وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا عوام کومشورہ