جل پری کے کاسٹیوم میں شوٹنگ، کچرے سے چوہا نکل آیا، شکیرا کی چیخیں، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف کولمبین گلوکارہ شکیرا نے جل پری کے کاسٹیوم میں گانے کی ویڈیو ریکارڈ کرائی، شوٹنگ کے دوران کچرے سے چوہا نکل آیا جس پر گلوکارہ خوفزدہ ہوگئیں، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شکیرا نے اپنے نئے گانے کی شوٹنگ کیلئے جل پری کا کاسٹیوم پہنا اور شوٹنگ کروانے لگیں جس کے دوران اچانک کہیں سے چوہا نکل آیا۔ شکیرا نے چوہے کو دیکھ کر چیخ مار دی۔

یہ بھی پڑھیں:

کامیڈی کا مطلب ہی غیر متعلقہ ہونا ہے، ارچنا سنگھ 

گلوکارہ کی خوفزدہ ہونے اور اپنی گلابی رنگ کی وگ چھوڑ کر اٹھ بیٹھنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ شکیرا کا کہنا ہے کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران ہم پانی کا ٹینک استعمال کر رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shakira (@shakira)

گانے کی شوٹنگ کے دوران دیگر واقعات کا ذکر کرتے ہوئے شکیرا کا کہنا ہے کہ پانی کا ٹینک پھٹ گیا اور میں نے جو جل پری کا کاسٹیوم پہن رکھا تھا، اس کے باعث پانی میں پھنس گئی۔ میرے عملے نے کرین کی مدد سے مجھے باہر نکالا۔

آج سے 2 روز قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو 16 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا ہے۔ متعدد مداحوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ شکیرا سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ 

Related Posts