مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے عمومی صدر الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبد العزیز السدیس نے مسجد حرام کا دورہ کیا اور الیکٹرک گاڑیوں اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، حلیم عادل شیخ
عزت مآب الشیخ السدیس نے محکمہ موبیلٹی سروسز کو کام کو تیز کرنے اور الیکٹرک اور مینوئل گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی تاکہ ضیوف الرحمن (حاجیوں اور زائرین) کی مزید بہتر سے بہتر خدمت کی جا سکے۔ ان گاڑیوں کے ذریعہ سے بیت اللہ شریف میں آنے والے افراد کی بڑی تعداد کو عبادت کے مقام تک پہنچانے میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے زور دیا کہ اللہ کے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کی خدمت کے لیے تمام جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔