ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ اب یہ حقیقت راز نہیں رہی کہ دنیا کو قابلِ تجدید اور صحت مندانہ توانائی کی ضرورت ہے۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے، اسی اعتبار سے پائیدار توانائی کے آپشنز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ونڈ انرجی (ہوا کی توانائی) دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کرنے والے ذرائع میں سے ایک ہے۔ ماسٹر گروپ کی ٹیم یہ سمجھتی ہے کہ ونڈ انرجی آئندہ برسوں میں توانائی کے شعبے پر راج کرے گی۔ اس لیے ملکی ترقی کیلئے قابلِ فخر اقدام کو ترویج دینے اور جدوجہد کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
ان کا مشن ملک کی خدمت اور اپنے شیئر ہولڈرز کے مفادات کو مکمل کرتے ہوئے ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر ایک مثال قائم کرنا ہے۔ سب سے بڑھ کر ماسٹر گروپ پاکستان میں قابلِ تجدید اور پائیدار توانائی کی مؤثر ترسیل کیلئے تکنیکی مہارت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید ترین ونڈ پاور سہولیات کی تعمیر اور انہیں چلانے کیلئے صاف اور قابلِ اعتماد توانائی کے ذرائع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
ہمارے پیارے وطن پاکستان کو قدرتی حسن اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے جو ہمیں اپنی ضرورت کیلئے درکار تمام اشیاء فراہم کرتا ہے۔ اس سوچ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ماسٹر گروپ نے عظیم پاکستانی قوم کی ترقی میں اضافہ کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔
ماسٹر مولٹی فوم اور ماسٹر ونڈ انرجی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب شہزاد ملک کہتے ہیں، ”اس ملک میں بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ ہمیں پاکستان میں بجلی کے اپنے ذریعے کی ضرورت ہے جسے قابل تجدید وسائل کے ذریعے حاصل کیا جائے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ، ماسٹر ونڈ انرجی کے پاس اس وقت دو آپریشنل ونڈ پاور پروجیکٹ ہیں، جن کی مجموعی صلاحیت تقریباً 103 میگاواٹ ہے۔
ایم ڈی مولٹی فوم، جناب شہزاد ملک مزید کہتے ہیں، “ہم ملک کو مجتمع کرنے اور ایک منفی اخراج کا ڈھانچہ بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں، اور آپ کی مدد سے، ہم اسے حقیقت بنا سکتے ہیں۔”
مزید برآں، ہائیڈرو اور سولر پاور پراجیکٹس کی موجودہ پائپ لائنوں کے ساتھ، ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز اس بات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے کہ بجلی کے استعمال میں مسلسل کمی آئے اور ساتھ ہی ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار ماحول کو یقینی بنایا جائے۔
ماسٹر مولٹی فوم کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب شہزاد ملک ، ایک دلچسپ نظرئیے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہتے ہیں کہ “ہم ایک گروپ کے طور پر اپنے استعمال سے چار گنا زیادہ توانائی پیدا کر رہے ہیں اس لیے ہم کاربن منفی تنظیم بنا رہے ہیں۔ آج ہماری قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت 105.3 میگاواٹ تک جا پہنچی ہے۔
جھمپیر اور جامشورو کے مکینوں کو ان منصوبوں سے روزی روٹی کا ایک بڑا ذریعہ ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ ماسٹر گروپ بھی ان لوگوں کی کمیونٹی سروس میں سب سے آگے ہے۔ ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز اسی طرح کے سماجی خدمت کے اقدامات میں مزید مصروف رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حرفِ آخر