فرغ نسیم اورشہزاد اکبر نے سابق سربراہ ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات مسترد کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahzad Akbar, Farogh Naseem rebut ex-FIA chief’s allegations

اسلام آباد: وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

شہزاداکبر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بشیر میمن کو کبھی بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر وزیر اعظم یا مجھ سے کسی ملاقات کے لئے نہیں کہا گیا اور نہ ہی کبھی کسی خاص فرد کے خلاف کوئی مقدمہ شروع کرنے کے لئے کہا گیا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ بشیر میمن کے انکشافات کانوٹس لے، مریم نواز

دوسری جانب وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے بھی اپنے ٹویٹ میں ایف آئی اے کے سابق سربراہ کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

بشیر میمن نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا تھاکہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے اپنے دور میں فروغ نسیم اور شہزاد اکبر چاہتے تھے کہ وہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی کریں تاہم فروغ نسیم اور شہزاداکبر نے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

Related Posts