بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان کے مداح کے لیے خوش خبری، بالی ووڈ کے دونوں خان اب ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گیر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اورسلمان خان تقریبا 27 سال بعد ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے۔ بالی وڈ کے مشہورہدایت کار آدیتہ چوپڑہ کی آنے والی فلم میں دونوں ہیروز ایک ساتھ ایکشن میں نظرآئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور سلمان خان کی اداکاری والی فلم کو لے کر کہانی تیار کی جارہی ہے اور یش راج بینر کے مالک آدتیہ چوپڑا ان دونوں سپر اسٹارز کو لے کر فلم بنائیں گے، جبکہ ادتیہ چوپڑا اس فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور ڈایئلاگ پر مزید کام کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ ایک ہائی ڈرامہ ایکشن مووی ہوگی، جس میں شاہ رخ اور سلمان فل ایکشن موڈ میں نظر آئیں گے۔
شاہ رخ خان اورسلمان خان کی فلم کو ابھی سے بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے میگا فلم قراردیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اورسلمان خان نے آخری مرتبہ فلم کرن ارجن میں 1995 میں ساتھ کام کیا تھا۔