شاہد خاقان عباسی کی جب امریکہ میں تلاشی لی گئی، اُس وقت جوتا یاد نہیں آیا، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف ساز ش ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف ساز ش ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ بحیثیت وزیراعظم امریکہ میں شاہدخاقان کی جب تلاشی لی گئی تھی اس وقت ان کوجوتا مارنا کیوں یاد نہیں آیا جب ان کے کپڑے اتروائے گئے۔

اگرجوتا مارنا تھا تو اس گورے سپاہی کو مارتے جس نے کپڑے اتروائے،ہم انکے کل کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ مقدس ایوان کی توہین کی گئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے ن لیگ تمام تر اخلاقیات کو بھول چکی ہے۔

یہ سارے کرپشن زدہ سیاستدان ہیں۔شاہد خاقان عباسی کو صداقت عباسی نے اٹھا کر باہر پھینک دیا تھا جس کے بعد لاہور سے ممبر بنے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کی سوچ پر افسوس ہے اس سے پہلے ان کو کوئی خیال نہیں آیا جیسے دیکھا چنگاری بھڑک رہی ہے آگ کوبھڑکانے کے لئے ڈیزل فراہم کیا اور مفتی منیب کے پاس پہنچ گئے۔

ایک مذہبی رہنما کو ثابت کرنا تھا آگ کو بجھاتے قوم ان نااہل، ناکارہ، بیکار، کرپٹ لیڈروں کو پہنچانے جو عمران خان کو ناکام کرنے کی کوشش میں ملک کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔

اگرقومی لیڈرہوتے توایسا نہ کرتے۔بلاول زرداری سلمان تاثیرکے بیان کے بعد گند صاف کرتے توکل بھاگنا نہیں پڑتا۔ یہ گند یہ بے چینی پیدا نہیں ہوتی اس وقت ان کا وزیر اعظم،صدر سب ان کے تھے لیکن انہوں نے یہ گند صاف نہیں کیا اور وہ افسوسناک واقعہ بھی نہیں ہوتا۔

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وعدہ پورا کیا قرارداد اسمبلی لیکرآگئی۔ بلاول زردای تقریرکسی سے لکھوا کرہی آجاتے مگر وہ نہیں آئے۔ کیوں کہ تقریر لکھی ہوئی تو ان کو مل جاتی لیکن عمران خان جیسی ہمت کہاں سے لاتے۔

وہ عمران خان کی ہمت ہے آج بھی مغرب کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ رہے ہیں اس معاملات کو روکا جائے تمام امت مسلمہ کو ایک ہونا ہوگا۔ یہ آگ سلمان رشدی کے دورسے لگی ہے۔ جو ٹی ایل پی کا مقصد وہی مقصد ہمارا تھا لیکن طریقہ مختلف ہے۔

کوئی بھی مسلمان تاجر ختم نبوت پر وار برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ پہلی دفعہ بات چیت کے ذریعے معاملے کو حل کیا گیا ہے۔ ن لیگ اس وقت ملک دشمن پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ن لیگ اور مولانا بھی ان معصوموں کے لئے پئٹرول لیکر آگئے تھے۔

رائیونڈ محل جو جعلی طریقے سے بنایا ہوا تھا ایک ہفتے سے اس کا ذکر ہی نہیں ہے۔ کنٹیروں کو دیکھ کر شور مچایا گیا بلڈنگیں گرانے کے لئے بلڈوزر ہوتے ہیں کنٹینر نہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ پبلک سروس کمیشن سفارش پبلک سروس کمیشن بن گیاہے جہاں میرٹ کا جنازہ نکالا جاتا ہے سفارش پئسوں پر بڑی بڑی نوکریان بیچی جاتی ہیں۔

Related Posts