تحریکِ عدم اعتماد کے بعد ن لیگ کو حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی۔ شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد خاقان عباسی کا نیب پر حکومت کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام
شاہد خاقان عباسی کا نیب پر حکومت کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے بعد ن لیگ کو حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے لیڈر شہباز شریف یا مریم نواز نہیں بلکہ نواز شریف ہیں۔ اگر مریم نواز پارٹی سنبھالیں گی تو مجھ جیسے لوگ الگ ہوجائیں گے۔

جماعت اسلامی کراچی کے تحت ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کی تیاریاں عروج پر

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں کہا کہ نواز شریف کا استقبال کریں۔ سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے تاہم یہ بعد کا فیصلہ ہوگا۔ تحریکِ عدم اعتماد کے بعد ہمیں چاہئے تھا کہ حکومت نہ بناتے۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔ نواز شریف کو بتا دیا ہے کہ اس الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ میں بسوں کے قافلے کا قائل نہیں ہوں۔ استقبال کا فیصلہ حلقے کے لوگ کریں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ملک کا وزیر اعظم بنایا گیا جس میں پی ڈی ایم جماعتیں پیش پیش رہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمیں کرسیوں کے لالچ سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔ 

Related Posts