مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی آج اپنی 40ویں سالگرہ سادگی کے ساتھ منائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مایہ ناز سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی آج اپنی 40ویں سالگرہ منائیں گے
مایہ ناز سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی آج اپنی 40ویں سالگرہ منائیں گے

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر شاہد خان آفریدی آج اپنی 40ویں سالگرہ منائیں گے،  شاہد آفریدی اپنی سالگرہ سادگی سے منانا پسند کرتے ہیں۔ 

بوم بوم آفریدی کہلانے والے شاہد آفریدی نے گزشتہ برس بھی اپنی سالگرہ سادگی سے منائی۔ یکم مارچ 1980ء کو ضلع پشاور کی خیبر ایجنسی میں پیدا ہونے والے شاہد آفریدی نے ورلڈ ریکارڈز بنا کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو چوکے اور چھکوں کی برسات کے باعث بوم بوم آفریدی کہا جاتا ہے۔ شاہد آفریدی نے 1996ء میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔

مجموعی طور پر شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچز کھیلے جن کے دران انہوں نے 5 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ان کا بہترین اسکور 156 تھا۔

ون ڈے انٹرنیشنل میں شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے جس کے لیے دنیا بھر میں شاہد آفریدی کو بے مثال شہرت ملی۔

شاہد آفریدی کو بوم بوم آفریدی کا خطاب سب سے پہلے بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر روی شاستری نے دیا۔ دنیا بھر میں جارحانہ بیٹنگ ہی شاہد آفریدی کی پہچان ہے۔

جارحانہ بیٹنگ کے باعث شاہد آفریدی نے سب سے بہتر اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ بنایا جبکہ سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی ان کے پاس رہا۔

سری لنکا کے سابق سینئر کھلاڑی جے سوریا کے بعد شاہد آفریدی وہ دوسرے آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے ون ڈے میں 6000 سے زائد رنز بنائے جبکہ باؤلر کے طور پر 300 سے زائد وکٹیں لیں۔ 

Related Posts