نیشنل اسٹیڈیم میں بچے کے علاج کیلئے باپ کی اپیل، شاہد آفریدی نے فریادسن لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل اسٹیڈیم میں بچے کے علاج کیلئے باپ کی اپیل، شاہد آفریدی نے فریادسن لی
نیشنل اسٹیڈیم میں بچے کے علاج کیلئے باپ کی اپیل، شاہد آفریدی نے فریادسن لی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے بیمار کمسن بچے کے علاج کے لیے اس کے باپ کی فریاد سن لی اور اہلخانہ سے رابطہ کرلیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے اپنے بیٹے کا آپریشن کروانے کی گزارش کی تھی۔

باپ اور بیٹے کی آواز شاہد آفریدی تک پہنچانے کیلئے اْنہوں نے ٹوئٹر صارف کا شکریہ ادا کیا۔قومی آل راؤنڈر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس بچے کی طرف میری توجہ دلانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری ٹیم نے بچے کے خاندان سے رابطہ کیا، ہم اس بچے کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ، مصر کے گواد اور سلیمان فائنل میں ٹکرائیں گے

یاد رہے کہ کم سن بچے اور اس کے والد کے ہاتھ میں پلے کارڈ موجود تھا جس پر لکھا تھا کہ خدارا! شاہد آفریدی اور محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کروا دیں۔

Related Posts