ریاست مدینہ میں زیادتی کے مجرم کوسرعام پھانسی دی جاتی ہے،شاہدخان آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاست مدینہ میں زیادتی کے مجرم کوسرعام پھانسی دی جاتی،شاہدخان آفریدی
قصورواقعے پر پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے زیادتی کے مجرموں کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ کردیا،ان کاکہناتھاکہ ریاست مدینہ کوچلانے کاوقت آپہنچا ہے۔

قصورواقعے پر پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے زیادتی کے مجرموں کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ کردیا،ان کاکہناتھاکہ ریاست مدینہ کوچلانے کاوقت آپہنچا ہے۔

پنجاب کے ضلع قصورمیں 3بچوں کی لاشیں ملنے کے بعدپورےملک میں سوگواری کی فضاقائم ہے ،بچوں کو زیادتی کے بعدقتل کردیاگیاتھا ۔

سابق اسٹارکرکٹرشاہدخان آفریدی کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہناتھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم مدینہ کی ریاست کو چلانا شروع کریں۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟

شاہد آفریدی نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی ہے، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزقصور میں 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں سے ایک بچے کی شناخت محمدفیضان کے نام سے ہوئی تھی جبکہ 2بچوں کی لاشیں مسخ ہونےکی وجہ سےناقابل شناخت تھی ،محمدفیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Posts