سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahid afridi
shahid afridi

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی دیگر بیٹیوں کے ہمراہ نئے مہمان کی تصویر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ شاہد آفریدی اپنی پانچویں بیٹی کو ہاتھ میں اٹھائے بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی دیگر بیٹیاں بھی خوشگوار موڈ میں ہیں۔

شاہد آفریدی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں ہیں، میری پہلے ہی 4 بہت خوبصورت بیٹیاں ہیں اور اب اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک اور بیٹی سے نوازا ہے جس کی میں اپنے تمام خیر خواہوں کے ساتھ خبر شیئر کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر، پی ایس ایل میں باؤلنگ کرسکیں گے

Related Posts