پاکستان سپر لیگ 7،شاہد آفریدی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7 میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سپر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتا تاہم پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ برداشت کی ہمت ختم ہوگئی ہے مجھ میں، ندیم عمر کا شکریہ اور ان سے معذرت بھی کی ہے کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل سکا ہوں۔

مزید پڑھیں: HBLپی ایس ایل 7، کوئٹہ نے اسلام آباد کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

آل راؤنڈ رشاہد آفریدی نے کہاکہ مداحوں کی وجہ سے کھیلنا چاہ رہا تھا، دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔