مین آف دی میچ کا ریکارڈ برابر کرنے پر شاہد آفریدی کی ویرات کوہلی کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مین آف دی میچ کا ریکارڈ برابر کرنے پر شاہد آفریدی کی ویرات کوہلی کو مبارکباد
مین آف دی میچ کا ریکارڈ برابر کرنے پر شاہد آفریدی کی ویرات کوہلی کو مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے  ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ ریکارڈ برابر کرنے پر  مبارک باد دیتے ہوئے انہیں عظیم کھلاڑی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ویرات کوہلی نے اپنی مسلسل کامیابی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے میرا مین آف دی میچ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ میں انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: محمدوسیم جیساٹیلنٹ ہمارے فخرکی علامت ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

شاہد آفریدی نے کہا کہ ویرات کوہلی کو دُنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو محظوظ کرنے کا یہ عمل جاری رکھنا چاہئے۔ اس خوبصورت کھیل پر ویرات کوہلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ روز کھیلتے ہوئے تین چھکے اور چار چوکے لگا کر 72 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جس پر انہیں کیرئیر میں گیارہویں بار مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

مین آف دی میچ قرار دئیے جانے کے بعد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی کو شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی ان کے کھیل کو سراہا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ہوم گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف کرکٹ سیریز کے آغاز سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا جس میں کھلاڑی ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں کھیل کی سخت پریکٹس کر رہے ہیں۔

چارروزہ تربیتی کیمپ میں باؤلنگ کوچ وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز کو کھیل کے مختلف اصول سمجھائیں گے جبکہ مصباح الحق کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی پر نظر رکھیں گے اور فیلڈنگ اوربیٹنگ سمیت کھیل کے تمام شعبوں کی کارکردگی بہتر بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک سری لنکا سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ، کرکٹ کی سخت پریکٹس شروع ہو گئی

Related Posts