بھارت اور افغانستان پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں، شہنشاہ نقوی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahenshah Hussain Naqvi condemned terrorism in Balochistan and Waziristan.

کراچی: معروف شیعہ عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے بلوچستان اور وزیر ستان میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کردی۔

خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ بلوچستان اور وزیر ستان میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ ملک دشمن قوتیں امن ،ترقی اور استحکام کی راہ میں سب بے بڑی رکاوٹ ہیں لہٰذا ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت و افغانستان وطن عزیز میں افراتفری پھیلا کر یہاں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لہٰذا حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ملک سے بیرونی مداخلت ختم ہو اور وطن سے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:پلوشہ خان نے عمران خان کی ٹائیگر فورس کو مکتی باہنی سے ملادیا

انہوں نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ شہدا کا خون رنگ لائیگا اور انشاء اللہ جلد وطن عزیز سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔

Related Posts