شاہین اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا، پی سی بی کچھ نہیں دے رہا۔شاہد آفریدی کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا، پی سی بی کچھ نہیں دے رہا۔ شاہد آفریدی کا انکشاف
شاہین اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا، پی سی بی کچھ نہیں دے رہا۔ شاہد آفریدی کا انکشاف

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری سے صحت یابی کے لیے اپنے خرچے پر انگلینڈ گئے ہیں اور ڈاکٹر کا انتظام بھی خود کیا جبکہ پی سی بی کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے الزام عائد کیا کہ اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل انجری کا شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی ری ہیب خود کر رہے ہیں اور پی سی بی ان کا بالکل ساتھ نہیں دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کی بحالی کے لیے اپنے طور پر معالج کا بندوبست کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن میں بولنگ کا آغاز کریں گے اور اسی ماہ کے آخر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔

وہ جولائی میں گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران دائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ، پاکستان کے دورہ ہالینڈ اور ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے۔

ابتدائی طور پر ان کی بحالی کا دورانیہ 28 اگست کو ختم ہونا تھا لیکن اس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

Related Posts