پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا۔
شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں کہا کہ محمد رضوان ایک مختلف قسم کے انسان ہیں، ٹیم میں انہیں سب ’جنتی‘ کہتے ہیں۔
شاہین کا کہنا تھا کہ رضوان کی وجہ سے ٹیم میں سب باجماعت نماز پڑھتے ہیں، وہ ٹیم میں ہر ایک کیلئے مددگار ہیں، ٹیم میں کسی کو کوئی بھی مشورہ چاہیے ہو تو وہ رضوان کے پاس جاتا ہے۔
شاہین نے بتایا کہ رضوان کو پاکستان ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کہا جاسکتا ہے۔
شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کے حوالے سے کہا کہ رضوان نے میرے لیے دل سے دعا کی تھی کہ میری جلدی شادی ہوجائے اور اس کے بعد واقعی میری شادی ہوگئی۔