لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے سسرجی کی وکٹ لے کر سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے۔
گزشتہ روز شاہین اور حارث سمیت لاہور قلندرز کی ٹیم کے متعدد ارکان نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں بولرز نے اپنے مداح طالب علموں سے مزاحیہ گفتگو کی جب کہ ساتھ ہی ان کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔
اس دورے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی سے ایک لڑکی نے سوال کیا کہ پوری دنیا میں آپ کو کس کھلاڑی کو آؤٹ کرکے خوشی ملتی ہے؟ جس کا جواب شاہین نے پہلے مداح پر چھوڑ دیا کہ آپ بتائیں۔
سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی کپتانی سنبھال لی
تاہم، حارث نے اس کے جواب میں بتایا کہ شاہین کی سب سے بہترین وکٹ کے ایل راہول کی ہے جبکہ شاہین کا کہنا تھا کہ سسر جی کی وکٹ لے کر خوشی ملتی ہے۔
اسی دوران ایک لڑکی نے شاہین سے محبت کا بھی اظہار کیا جس پر فاسٹ بولر کنفیوز ہوگئے اور کوئی بھی جواب دیے بغیر مائیک اُٹھالیا۔
قبل ازیں اپنی شادی سے متعلق شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھا کہ شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہورہے ہیں۔