کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب آج ہوگی۔ دونوں کا نکاح رواں برس فروری میں ہواتھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کی شادی کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی جبکہ 21 ستمبر کو ولیمہ ہوگا۔
گزشتہ روز شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی ویڈیوز اور تصایر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، شاہین اور ان کی منکوحہ انشاء آفریدی کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات کراچی میں ہوئی۔
انشاء نے مہندی کی تقریب میں اپنی زیبائش کے لیے نجی سیلون کا انتخاب کیا جس کے انسٹا اکاؤنٹ پر انشاء کا مختصر ویڈیو کلپ ویڈیو شیئرکیا گیا ہے۔
ویڈیو سامنے سے نہیں بنائی گئی اس لیے انشاء کا چہرہ نظرنہیں آرہا تاہم مہندی کی مناسبت سے ان کا پھولدار دوپٹہ خوب نمایاں ہے۔
وائرل ویٖڈیوز میں شاہد آفریدی کے گھر کے باہر کی جانے والی سجاوٹ بھی نمایاں نظر آ رہی ہے۔
مہندی کی تقریب کا انعقاد کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر کیا گیا جس میں دولہا اور ان کی فیملی کے علاوہ قریبی دوست احباب شریک تھے۔
یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر کا نکاح فروری 2023 میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوا تھا جس کے بعد انشاء کی رخصتی 3 ستمبر کو طے کی گئی تھی تاہم جون میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رخصتی کی تقریب ایشیا کپ کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔