شاہین آفریدی نے بیٹنگ پر بھرپور توجہ دینا شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین آفریدی نے بیٹنگ پر بھرپور توجہ دینا شروع کردی
شاہین آفریدی نے بیٹنگ پر بھرپور توجہ دینا شروع کردی

لاہور:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے بعد بیٹنگ پر بھرپور توجہ دینا شروع کردی ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں جارحانہ بیٹنگ نے شاہین آفریدی کے اعتماد میں اضافہ کر دیا ہے، لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے پی ایس ایل میں اہم مواقع پر اوپر کے نمبروں پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

تاہم اب شاہین آفریدی قومی ٹیم کے کیمپ میں بولنگ کے فوری بعد نیٹ پر بیٹنگ کے لیے پہنچ جاتے ہیں، شاہین آفریدی نیٹ پر اپنے تیز بولرز کا سامنا کرتے ہیں اور وہ الگ سے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کرتے ہیں۔

اس مو قع پر شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے بیٹنگ کا شروع سے شوق ہے تاہم باقاعدگی سے کی نہیں تھی، حال ہی میں جب میں ری ہیب میں تھا تو بیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی حملوں کے شکار فلسطینی عوام کیلئے شاہین آفریدی کا خصوصی پیغام

شاہین آفریدی کی جانب سے بتایا گیا کہ بیٹنگ میں مختلف چیزیں سیکھ رہا ہوں، کوشش ہے کہ بیٹنگ میں بہتری آئے اور پاکستان کے لیے کام آئے، جس نمبر پر بھی بیٹنگ پر جاؤں کوشش یہی ہے کہ پاکستان کو میچز جتواؤں۔

Related Posts