صائم ایوب کی جارحانہ بیٹنگ پر شاہین آفریدی بھی بول پڑے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صائم ایوب کی جارحانہ بیٹنگ پر شاہین آفریدی بھی بول پڑے؟
صائم ایوب کی جارحانہ بیٹنگ پر شاہین آفریدی بھی بول پڑے؟

ایڈن پارک، آکلینڈ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی 46 رنز سے شکست کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے ملک کی کپتانی پر فخر ہے تیز گیند بازوں کے لیے مختصر باؤنڈری تھی لیکن یہ صرف ایک آغاز ہے اور ہم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہم اگلے چند میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پر اُمید ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران ہم نے کیچ چھوڑے ہمیں میدان میں مزید اچھا پرفارم کرنا ہوگا خاص کر فیلڈنگ یونٹ میں بہتری لانی ہو گی۔

شاہین نے اوپنر صائم ایوب کی تعریف کی جنہوں نے ہدف کے تعاقب کے دوران صرف 8 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

صائم ایوب کی جارحانہ بیٹنگ پر محمد عامر کا رد عمل

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ ہمارے لیے ایک مثبت علامت ہے، صائم ایوب نے اچھی اننگز کھیلی آپ کو انہیں وقت دینا ہوگا اور ہم ورلڈ کپ کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور یہ ایک آغاز ہے۔

Related Posts