حکومتی اتحادی جماعتوں نے دشمنی کی بجائے مفاہمت کو فروغ دیا۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahbaz Sharif condemns killing of Kashmiris

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے موقعے پر تمام سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی دشمنی کی بجائے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا۔ 

قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لاہور میں رہائش گاہ جاتی امرا پر ملاقات کی جس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہالینڈکی ملکہ میکسما 25 سے 27 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گی

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے حوالے سے مشاورت کے بعد  شہباز شریف نے کہا کہ نیک خواہشات اور ہمدردی کا اظہار کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کے شکر گزار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس تمام سیاسی قیادت کے بھی شکر گزار ہیں جس نے نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور دُعائیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے انسانی ہمدردی کا ثبوت دیا گیا جبکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام بھی اس موقعے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحتیابی کے لیے دُعا گو رہی، ہم ہر ایک کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی عدم موجودگی میں مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنما اور کارکنان ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت ملنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج اور بیماری کی تشخیص  فوری ہونا چاہیے تھی ۔

شہبازشریف کاکہناتھا حکومت کی پیدا کردہ آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے،عدالت نے حکومت کی جانب سے عائد ساڑھے 7ارب کے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط بھی مستر دکر دی ہے ۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت ملنے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، شہباز شریف

Related Posts