خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی
خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں سماعت ہوگی جبکہ جیل حکام نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کریں گے۔

احتساب عدالت لاہور کے معزز جج جواد الحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت کریں گے جبکہ اس موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند کر تے ہوئے کیس کی سماعت21 نو مبر تک ملتوی کردی ۔

معزز احتساب عدالت جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت خواجہ سعد رفیق کی جانب سے وکلاء، سیاسی رہنمائوں اور میڈیا کے داخلے پر پابندی کی نشاندہی کی گئی جس پر عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز سے جواب طلب کر لیا۔

 نیب نے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے بیان کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا۔عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21نومبرتک توسیع کر دی ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے عدالت کے رو برو موقف اپنایا کہ میری استدعا ہے کہ احاطہ عدالت میں پولیس کو سائرن بجانے سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں: خواجہ برادران کیخلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند

Related Posts